آئل ٹینکر ،موٹر سائیکل میں تصادم، ایک بچہ جاں بحق
حادثہ سمبڑیال سبزی منڈی کے سامنے پیش آ یا ، دوسرا کمسن زخمی ہسپتال منتقل
سمبڑیال(سٹی رپورٹر )سبزی منڈی کے سامنے آئل ٹینکر اور موٹر سائیکل میں تصادم، ایک بچہ جاں بحق، دوسرا شدید زخمی ہو گیا ۔سمبڑیال میں سبزی منڈی کے سامنے ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں آئل ٹینکر اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم ہو گیا۔ حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار ایک بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا بچہ شدید زخمی ہو گیا جس کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں۔اطلاع ملتے ہی پولیس، ٹریفک وارڈن اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمی بچے کو ابتدائی طبی امداد کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا۔