مر دہ مرغیوں سے بھری گاڑی پکڑی گئی ، 2 افراد گرفتار

مر دہ مرغیوں سے بھری گاڑی پکڑی گئی ، 2 افراد گرفتار

پٹرولنگ پو لیس کی کارروائی ، ملزم شرافت اور ساتھی نے اعتراف جرم کر لیا

لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگار )پٹرولنگ پولیس چک اگو نے مردہ مرغیوں سے بھری پک اپ پکڑ کر2 افراد کو گرفتار کر لیا ۔ بتایا گیا ہے کہ پٹرولنگ پولیس چک اگو کے انچارج شاہد منیر نے باغ بیریاں کے قریب شک گزرنے پر پک اپ کو روک کر چیک کیا تو سینکڑوں مردہ مرغیوں سے بھری ہوئی تھی جس پر پٹرولنگ پولیس نے پک اپ ڈرائیور شرافت علی اور اس کے ساتھی کو حراست میں لیکر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی افسر وں کو آگاہ کر دیا ،پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ویٹرنری سپیشلسٹ محمد قاسم نے ٹیم کے ہمراہ پہنچ کر مردہ مرغیوں سے بھری پک اپ کو تحویل میں لے لیا اور دونوں ملزموں کو تھانہ لدھیوالہ پولیس کے حوالے کر دیا ۔ ملزموں نے پولیس کو اعترافی بیان میں بتایا کہ وہ مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کرنے کا کام کرتے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں