اگوچک کے علاقے میں چھاپہ،2 من مردہ مرغیاں تلف
فوڈ اتھارٹی ٹیموں کی کارروائی ،گاڑی ضبط، مقدمہ درج، 2ملزم گرفتار کروادیئے
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر میٹ سیفٹی ٹیموں نے اگوچک کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 2 من مردہ مرغیاں تلف، گاڑی ضبط، مقدمہ درج، 2ملزمان گرفتار کروادیئے ۔جاری تفصیلات میں بتایا گیا کہ گاڑی پر مردہ مرغیوں سپلائی کی جارہی تھیں، سپلائر کے پاس لازم ریکارڈ اور ضروری دستاویزات عدم موجود پائے گئے ، مردہ مرغیوں کو گوندلانوالہ ڈمپنگ سائٹ پر قانونی کارروائی کے بعد تلف کردیا گیا۔ ڈی جی فوڈاتھارٹی موسیٰ رضا کے مطابق جعلساز مافیا زیادہ منافع کے لالچ میں خوراک نہیں بیماری فروخت کرتا ہے ، وزیر اعلیٰ کے حکم پر معیاری خوراک کی یقینی فراہمی کے لیے مسلسل چیکنگ جاری ہے ۔