ڈپٹی کمشنر گجرات کا ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس
گجرات(سٹی رپورٹر،نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین کی زیر صدارت پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبو ں کا جائزہ اجلاس ہوا۔
ایم ڈی واسا کاشان حفیظ بٹ نے مختلف منصوبوں پر پیشرفت پر بریفنگ دی۔ بتایا گیا کہ زون اے میں کچہری چوک ڈسپوزل سٹیشن پر ہدف کے مطابق 35 فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے ، جبکہ 10 ہزار آر ایف ٹی ایچ ڈی پی ای پائپس کی تنصیب میں سے 3120آر ایف ٹی کا ہدف حاصل کر لیا گیا ہے ۔اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ مدینہ سیداں ڈسپوزل اسٹیشن پر مجموعی طور پر 14 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے ۔اسی طرح لورائے اسٹورم واٹر ڈرین منصوبے پر 760 آر ایف ٹی کا ہدف بھی مکمل کر لیا گیا ہے ۔مزید بتایا گیا کہ رتی، کالرہ اور چاہ ترنگ میں مین لائن کی کلیئرنس کا کام تیزی سے جاری ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے اور معیار کو یقینی بناتے ہوئے انہیں مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔اجلاس میں ایم ڈی واسا کاشان حفیظ بٹ، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ تصور عباس، متعلقہ ایکسینز اور دیگر افسر موجود تھے ۔