حنا ارشد نے ممبر بورڈ آف گورنرز صاف پانی اتھارٹی کا چارج سنبھال لیا
سمبڑیال(سٹی رپورٹر)حلقہ پی پی 52کی ایم پی اے حنا ارشد وڑائچ نے بطور ممبر بورڈ آف گورنرزصاف پانی اتھارٹی پنجاب کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
اس موقع پر انہوں نے صاف پانی اتھارٹی کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسرکیپٹن (ر)علی اصغر نے انہیں جاری منصوبوں، مستقبل کی حکمت عملی اور دیگر انتظامی معاملات پر بریفنگ دی۔ حنا ارشد نے وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے مطابق عوام کو پینے کے صاف پانی فراہمی یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیااور کہا عوام کو صاف پانی فراہمی اب اولین ترجیح ہوگی۔