معرکہ حق کا سال مکمل ہونے پرمسلم ویمن لیگ کی ریلی

 معرکہ حق کا سال مکمل ہونے  پرمسلم ویمن لیگ کی ریلی

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)مسلم ویمن لیگ گوجرانوالہ کے زیرِ اہتمام معرکہ حق فتحِ مبین کا سال مکمل ہونے پر ُرجوش ریلی کا انعقاد،

طالبات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کی خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ریلی سٹی ٹریفک پولیس آفس سے شیرانوالہ باغ پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ شرکانے 400 میٹر لمبا قومی پرچم تھام پر افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کیلئے پُرجوش نعرے لگائے ۔ریلی کی قیادت اُمِ ارسلان صدر مسلم ویمن لیگ گوجرانوالہ نے کی اورخطاب کرتے کہا پاکستانی خواتین ملکی سلامتی، نظریاتی سرحدوں کے تحفظ اور قومی مقاصد کے حصول میں کردار ادا کرتی رہی گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں