کنٹرولر امتحانات کاتبادلہ خو ش آئند زون سسٹم لایاجائے :احسان گورائیہ
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)چیئرمین پیٹا پنجاب احسان گورائیہ نے کہاہے کہ کمشنر/چیئرمین گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ نے کنٹرولر امتحانات کا تبادلہ کر کے اساتذہ،طلبہ اور والدین کے دل جیت لیے ہیں ۔
کنٹرولر امتحانات کے ناروا رویے اور فیصلوں سے شہریوں کو بہت زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ،طلبہ کیلئے ناقص جوابی کاپیوں سمیت بائیومیٹرک سسٹم کا نفاذ اور میٹرک کے پریکٹیکلز کو دور دراز لیبز میں شفٹ کرنا بہت بڑا ظلم تھا ۔ انہوں نے کمشنر سے اپیل کی کہ تبدیل ہونیوالے کنٹرولر امتحانات کے اقدامات کو منسوخ ، 2025 کے امتحانات میں نافذ کردہ اقدامات کو بحال اور زون سسٹم کو رائج کیا جائے ۔طلبہ کی رہائش کے قریب لیبارٹریزکے باوجود دور دراز علاقوں میں پریکٹیکل لینے سے غریب والدین کے معاشی مسائل پر نظر ثانی کی جائے ۔