معرکہ حق کی تقریبات ،گجرات میں اجلاس ، دومقامات پر ریلیاں

معرکہ حق کی تقریبات ،گجرات میں اجلاس ، دومقامات پر ریلیاں

گجرات(سٹی رپورٹر)گجرات میں معرکہ حق کی تقریبات پر اجلاس ، دومقامات پر تقریبات وریلیوں کاانعقاد۔ڈی سی گجرات نور العین قریشی کے آفس میں مرکزی انجمن تاجران کے صدر جاوید بٹ، جنرل سیکرٹری خادم سلیمی، سینئر نائب صدر شیخ سلیم، نائب صدر ملک لقمان اشرف قادری، شاہد نسیم صدر انجمن تاجران شاہین چوک، شعیب انجم بٹ جنرل سیکرٹری شامل تھے ۔

شرکانے اس موقع پر کہا گجرات کی تاجر برادری معرکہ حق کی کامیابی کوجوش وجذبے سے منائے گی ۔معرکہ حق کی کامیابی کا سال مکمل ہونے پر تحصیل کھاریاں میں اسسٹنٹ کمشنر احمد شیر گوندل اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی خاور گجر کی سربراہی میں ریلی اور واک کا انعقاد کیا گیا۔ شہریوں، طلبہ، اساتذہ نے بھرپور شرکت کی۔ مقررین نے کہا قوم اپنی بہادر افواج کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ اسسٹنٹ کمشنر گجرات عبدالقدیر زرکون نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گجرات میں معرکہ حقکی تقریبات اور ریلی میں شرکت کی اورخطاب میں طالبات کی تعیم پر زور دیا۔کہ وہ تعلیم پر بھرپور توجہ دیں کیونکہ وہ محنت سے ہی ملک و قوم کی خدمت کر سکتی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں