کامونکے :نوجوان نے نامعلوم وجوہات پر زندگی ختم کرلی
کامونکے (تحصیل رپورٹر)نوجوان نے زہریلی گولیاں نگل کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ گزشتہ رات محلہ رسولنگر کے پچیس سالہ علی رضا نے زہریلی گولیاں نگل لیں
جسے تشویشناک حالت کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کیاگیا جہاں وہ موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی ۔ خودکشی کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ۔