آئی جی کے دورہ گجرات پر کوریج سے روکنے کیلئے صحافیوں سے بد سلوکی

آئی جی کے دورہ گجرات پر کوریج سے  روکنے کیلئے صحافیوں سے بد سلوکی

گجرات(سٹی رپورٹر)آئی جی پنجاب کے دورہ گجرات کے موقع پر چند صحافیوں کو کوریج سے روکنے کیلئے نامناسب طریقہ اختیار کیے جانے کا معاملہ سامنے آیا ۔

متاثرہ صحافیوں نے واقعہ کے حوالے سے ڈی پی او اختر فاروق کو باضابطہ درخواست دے دی جس پر ڈی پی او خود انکوائری کر رہے ہیں۔ڈی پی او نے واضح کیا کہ پنجاب پولیس اور آئی جی کی ایسی کوئی پالیسی نہیں جس کے تحت کسی صحافی کو کوریج سے روکا جائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں