اے سی نوشہرہ کا دورہ تتلے عالی آمد سے قبل تجاوزات کا خاتمہ
تتلے عالی(نامہ نگار )اے سی نوشہرہ ورکاں سعدیہ جمال نے پیرا فورس کے ہمراہ تتلے عالی کی شاہراہوں،کاروباری مراکز کا دورہ کیا ،
اے سی کی آمد سے قبل شاہراہوں ،بازاروں سے تجاوزات ہٹا دی گئیں۔ اے سی نے تاجر برادری سے کہا کہ دکانوں کے آگے عارضی تجاوزات قائم نہیں ہو نی چاہیے ورنہ قانون حرکت میں آئے گا،پیرا فورس کو ہدایت کہ عید کے ایام میں موٹر سائیکل اوررکشے بازاروں میں داخل نہیں ہونے چاہئیں ،پٹواری کو قبرستان کی نوشہرہ روڈ والی دیوار تعمیر کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی۔