سیلاب سے نمٹنے کیلئے نہراپر چناب کمبھرانوالہ میں فرضی مشق

سیلاب سے نمٹنے کیلئے نہراپر  چناب کمبھرانوالہ میں فرضی مشق

سمبڑیال،سیالکوٹ (سٹی رپورٹر،نمائندہ دنیا) ریسکیو1122نے سیلابی صورت حال سے بروقت نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر نہراپر چناب کمبھرانوالہ کے مقام پرفرضی مشق کا انعقاد کیا۔

تمام محکموں بشمول ریسکو1122، واسا، ہیلتھ، لائیو سٹاک، محکمہ انہار نے سیلابی صورت حال کے پیش نظر فرضی مشقوں میں سیلاب سے نمبرد آزاما ہونے والے آلات کے سٹالز لگائے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملک عباس ذوالقرنین ، اے سی سمبڑیال عدنان بشیر، ایکسین انہار فہد اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے مشق کا جائزہ لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں