چاروارداتوں میں چور موٹر سائیکل ودیگر سامان لے گئے

 چاروارداتوں میں چور موٹر سائیکل ودیگر سامان لے گئے

سمبڑیال(سٹی رپورٹر)چاروارداتوں کے دوران چور موٹر سائیکل ،پیٹر انجن و دیگر لے گئے ۔ سیالکوٹ وزیر آباد روڈ سمبڑیال میں واقع میڈیکل سٹور پر الطاف کابیٹا احمد رضا موٹر سائیکل پر دوائی لینے آیا اورروڈ پر دوڈاکوئوں نے اسلحہ کے زورپر موٹر سائیکل چھین لی ۔

موضع لدھڑ کے رہائشی احمد کے ڈیرہ سے چور پیٹر انجن کا سامان مالیت 28ہزارروپے ،موضع سارانکے اعزاز الحسن کے ڈیرہ سے موبائل اورپرس سے 40 ہزارروپے جبکہ تھانہ بیگووالہ کے موضع سائیانوالہ میں نصیر کی حویلی سے ایک لاکھ 80 ہزار مالیت کا بھینسا چور لے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں