عیدالاضحی قریب آتے ہی بازاروں میں رش ، ٹریفک جام

عیدالاضحی قریب آتے ہی بازاروں میں رش ، ٹریفک جام

اہم شاہراہوں ،بازاروں میں ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ،اہلکار غائب

 ڈسکہ (نمائندہ دنیا)عیدالاضحیٰ قریب آتے ہی شہر کے چوکوں، چوراہوں، مارکیٹوں اور بازاروں میں رش میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ٹریفک کے بڑھتے ہوئے دباؤ کے باوجود ٹریفک پولیس اہلکار کہیں بھی مؤثر انداز میں ٹریفک کنٹرول کرتے دکھائی نہیں دے رہے جس سے جگہ جگہ ٹریفک جام معمول بن چکا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ اہم شاہراہوں اور بازاروں میں ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہو رہی ہے جبکہ ٹریفک پولیس کی عدم موجودگی صورتحال کو مزید گھمبیر بنا رہی ہے دوسری جانب پابندی کے باوجود شہر کی شاہراہوں، گلیوں اور بازاروں میں جگہ جگہ قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت جاری ہے جس انتظامیہ اس صورتحال پر کارروائی سے گریزاں ہے جس پر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں