کامونکے :جی ٹی روڈ پر بھوسہ سے بھری ٹریکٹر ٹرالی میں آتشزدگی
کامونکے (تحصیل رپورٹر )جی ٹی روڈ پر بھوسہ سے بھری ٹریکٹر ٹرالی میں آگ بھڑک اُٹھی۔
گزشتہ رات بھوسہ سے بھری چلتی ٹریکٹر ٹرالی میں خان ٹاؤن کے قریب اچانک آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری گاڑی کو لپیٹ میں لیا اور بھوسے کو لگی آگ کے شعلے دور دور تک دکھائی دیتے رہے ۔ جی ٹی روڈ لاہور سے گوجرانوالہ سائیڈ مکمل بند ہونے سے کئی گھنٹے ٹریفک ون وے چلتی رہی ۔ ریسکیو ٹیموں نے بھرپور جدوجہد کرکے آگ پر قابو پایا۔ آگ لگنے سے ٹریکٹر ٹرالی مکمل جل گئی۔ تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہ ہوا۔