کمسن بہن بھائی نے زہریلی چیز نگل لی،بھائی جاں بحق
وائیانوالی کے عدیل کا اڑھائی بیٹااقبال زندگی ہارگیا،بیٹی جنت فاطمہ کوبچالیاگیا
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)کمسن بہن بھائی نے زہریلی چیز نگل لی، بھائی جاں بحق، بہن کو بچا لیا گیا۔موضع وائیانوالی کے رہائشی عدیل کے اڑھائی سالہ کمسن بیٹے اقبال اور چار سالہ بیٹی جنت فاطمہ نے زہریلی شے نگل لی جس سے دونوں کی حالت غیر ہوگئی جنہیں طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال لا یا گیا جہاں کمسن بچہ اقبال جان کی بازی ہار گیا جبکہ جنت فاطمہ کا معدہ واش کر کے وارڈ میں شفٹ کر دیا گیا۔