آر پی او کا ضلع منڈی بہاؤالدین کا دورہ،سکیورٹی جائزہ

آر پی او کا ضلع منڈی بہاؤالدین کا دورہ،سکیورٹی جائزہ

ڈی پی او آفس اورپھالیہ میں کھلی کچہریاں لگائیں ، مسائل حل کے احکامات

گوجرانوالہ ،پھالیہ(کرائم رپورٹر،نمائندہ دنیا) آر پی او گوجرانوالہ خرم شہزاد حیدر وڑائچ کا ضلع منڈی بہاؤالدین کا تفصیلی دورہ، تھانہ جات، دفاتر اور سکیورٹی انتظامات کا جامع جائزہ لیا۔ آر پی او نے تھانہ بھاگٹ اور تھانہ پھالیہ کا SIPS اور فارمل معائنہ کیا۔بعد ازاں ایس ڈی پی او آفس پھالیہ میں سائبان پروجیکٹ کا افتتاح کیا۔ انہوں نے دفتر کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرتے ہوئے دفتری نظم و ضبط، بروقت سروس ڈیلیوری اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ پولیسنگ پر زور دیا۔شہریوں سے براہِ راست رابطے اور ان کے مسائل کے فوری ازالے کے لیے یعقوب شاہ اسٹیڈیم پھالیہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جہاں لوگوں نے بلا خوف و جھجھک اپنے مسائل پیش کیے ۔ آر پی او گوجرانوالہ نے موقع پر متعلقہ افسروں کو فوری کارروائی اور میرٹ پر حل کے احکامات جاری کیے ۔ آر پی او نے تھانہ قادر آباد کا SIPS اور فارمل معائنہ کیا، بعد ازاں ڈی پی او آفس منڈی بہاؤالدین پہنچ کر ایک اور کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ مختلف برانچز، ریکارڈ، پینڈنگ امور اور دفتری کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسروں کو کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ آر پی او نے مالخانہ صدر منڈی بہاؤالدین کابھی معائنہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں