ڈپٹی کمشنر ، ڈی پی او سے شیعہ علما کونسل کے وفد کی ملاقات

 ڈپٹی کمشنر ، ڈی پی او سے شیعہ علما کونسل کے وفد کی ملاقات

محرم الحرام کے دوران بہترین انتظامات اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

گجرات (نامہ نگار)شیعہ علما کونسل پاکستان ضلع گجرات کے وفد نے ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین اور ڈی پی او گجرات اختر فاروق سے ملاقات کی۔ محرم الحرام کے انتظامات، مجالس عزا، جلوسوں کے اوقات اور چار دیواری کے اندر ہونے والی مجالس سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ڈپٹی کمشنر نورالعین قریشی اور ڈی پی او اختر فاروق نے وفد کے مسائل اور تجاویز سنیں اور محرم الحرام کے دوران بہترین انتظامات اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔وفد میں ضلعی صدر شیعہ علماکونسل گجرات ہارون بابر جعفری، مرکزی سیکرٹری اطلاعات الطاف عباس کاظمی، ضلعی جنرل سیکرٹری موسیٰ کاظم نقوی اور تحصیل صدر کھاریاں شفیق مہدی شامل تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں