عید پر غربا مساکین کے حقوق کا خیال رکھیں:پیراجمل رضا

 عید پر غربا مساکین کے حقوق کا خیال رکھیں:پیراجمل رضا

قربانی کاتیسر ا حصہ اپنے لئے رکھنا چاہیے اسکی بند ربانٹ ہرگز نہ کریں

راہوالی(نمائندہ دنیا) علامہ پیر اجمل رضا قادری نے کہا ہے کہ عید الا الضحٰی خواہشات نفس کی قربانی کا دن ہے او ر احکامات خداوندی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے حقوق انسانی کی پاسداری کا نام عید ہے انہوں نے کہا کہ قربانی کے ذریعے بندہ خدا کے حضور اپنی جان و مال کا نذرانہ پیش کر کے در حقیقت اپنے جذبہ عبودیت کا اظہار کرتا ہے جو خدا کو بہت پسند ہے ہمیں عیدقربان کے موقع پر غربا مساکین کے حقوق کا خیال رکھنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ قربانی سنت ابراہیمی اور ہر بالغ مالک نصاب مسلمان پر واجب ہے ۔ قربانی کے جانور کے گوشت کو تین حصوں میں برابر تقسیم کرنا سنت ہے ایک حصہ فقرا، دوسرا دوست رشتہ دار جبکہ تیسرا حصہ اپنے لیے رکھنا چاہیے اسکی بند ربانٹ ہرگز نہ کریں قربانی کے گوشت کر فریزروں کی سجاوٹ نہ بنائیں بلکہ غربا مساکین میں تقسیم کرکے انکو بھی عید کی خوشیوں میں شامل کریں

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں