پاک چین تعلقات کے 75سال پر حافظ آباد میں تقریب
دیرینہ سفارتی تعلقات بھائی چارہ اور سچی دوستی کی لازوال مثال :عبدالرزاق
حافظ آباد(نمائندہ دُنیا)پاکستان اور چین کے تاریخی سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر تقریب ڈسٹرکٹ کمپلیکس حافظ آباد میں منعقد ہوئی جہاں ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق نے پاکستان اور چین کے پرچم لہرائے اس موقعہ پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو تنویر یاسین،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خرم حمید،اسسٹنٹ کمشنر نرجس خاتون جعفری،اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر سرفراز احمد،سی ای او ایجو کیشن اکرم اشرف،ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر حافظ عبدالرشید دیگر افسر و ملازمین تقریب میں شریک تھے ۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ پاک چین 75 سالہ سفارتی تعلقات امن،بھائی چارہ اور سچی دوستی کی لازوال مثال ہے ۔پاکستا ن اور چین کے بہتر سفارتی،معاشی تعلقات دنیا بھر میں دونوں ممالک کے باہمی روابط، دوستی کی عظیم مثال ہیں پاکستان اور چین کی حکومتیں اور عوام کے مابین دیرینہ دوستی اور تعلقات کو بین الاقوامی سطح کے ہر فورم پر پذیرائی حاصل ہے ۔چینی حکومت اور عوام نے پیشہ پاکستان کی حمایت اور ہر ممکن مدد کی پاکستانی قوم کو پاک چین دوستی پر فخر ہے ۔ اس موقعہ پرریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے سلامی بھی پیش کی۔