تعلیم ہی قوموں کی ترقی اور روشن مستقبل کی بنیاد :گورنر
پرائیویٹ سیکٹر کی مدد سے عوام تک بہترین تعلیمی سہولیات پہنچانا ممکن ہو رہا
نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر‘نمائندہ دنیا) تعلیم ہی قوموں کی ترقی اور روشن مستقبل کی بنیاد ہے پرائیویٹ سیکٹر کی مدد سے عوام تک بہترین تعلیمی سہولیات پہنچانا ممکن ہو رہاہے ان خیالات کااظہار گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے نجی کالج کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی خطاب کے دوران کیا۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے فیتہ کاٹ کر کالج کا باقاعدہ افتتاح کیا اس موقع پر سیاسی، سماجی، تعلیمی اور صحافتی شخصیات سمیت طلبہ، والدین اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی کالج انتظامیہ کی جانب سے پرنسپل ائیرکموڈور (ر) جاوید اقبال، ڈائریکٹر رانا شاہد منظور، ڈائریکٹر ظفر اقبال مانگٹ اور ان کی ٹیم نے مہمانوں کا استقبال کیا،گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے خطاب میں مزید کہا کہ معیاری تعلیمی ادارے نوجوان نسل کو بہتر مواقع فراہم کرتے ہیں اور انہیں ملکی ترقی میں مثبت کردار ادا کرنے کے قابل بناتے ہی نجی تعلیمی ادارے بھی فروغِ تعلیم میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔اس موقع پر پرنسپل جاوید اقبال نے خطاب کرتے کہا کہ ادارے کا مقصد طلبہ کو جدید، معیاری اور عصرِ حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم فراہم کرنا ہے تاکہ نوجوان نسل عملی زندگی میں کامیابی حاصل کر سکے ۔ ادارہ تعلیمی میدان میں اپنی بہترین خدمات جاری رکھے گااس موقع پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے ۔ دریں اثنا گورنرپنجاب سلیم حیدر نے القاسم ایگرو کے سی او حاجی عبدالشکور مغل کی وفات پر لواحقین سے تعزیت کااظہار بھی کیا۔