جعلی ادویات، اتائی ڈاکٹرز کیخلاف مزید سخت اقدامات کا فیصلہ

جعلی ادویات، اتائی ڈاکٹرز کیخلاف مزید سخت اقدامات کا فیصلہ

ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس‘39کیسز پر سماعت‘9عدالتی کارروائی کیلئے ڈرگ کورٹ کوارسال ‘صحت معاملے پر نرمی نہیں برتی جائیگی:ڈپٹی کمشنر

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کا ڈرگ سیل لائسنس، بغیر مستند شخص کے چلنے والے میڈیکل سٹورز، زائد المعیاد، جعلی ادویات بیچنے والوں اوراتائی کلینکس کیخلاف کریک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا فیصلہ،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ کاکہناہے کہ انسانی صحت معاملے پر کسی سے نرمی نہیں برتی جائیگی۔ ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا 162واں اجلاس، 39کیسز پر سماعت، سنگین خلاف ورزیوں پر 9 افراد کیخلاف کیسز عدالتی کارروائی کیلئے ڈرگ کورٹ کو بھجوانے ، 17کیسز پر قانونی تقاضے پورے ہونے اور آئندہ محتاط رویہ اپنانے کی یقین دہانی پر تنبیہہ جاری، 1 کیخلاف مقدمہ درج ، 8 کیسز کو آئندہ اجلاس تک موخر کرنے کی منظوری دی گئیجبکہ 3 ڈی سیل درخواستیں مسترد اور 1 کو منظور کر لیا گیا ۔اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے کی ۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عمر شریف راٹھور،سیکرٹری ڈی کیو سی بی میڈم سونیا، تمام ٹائونز کے ڈرگ انسپکٹرز سمیت دیگر متعلقہ افسر شریک تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے خطاب میں کہاڈرگ انسپکٹرز ادویات کا کاروبار کرنے اور صحت سے منسلک افراد کو قوانین اور ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروائیں اور یقینی بنائیں کہ ضلع میں کوئی بھی فارمیسی /میڈیکل سٹور بغیر کوالیفائیڈ سٹاف کے کام نہ کرے ۔ اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈی ڈی اوز ہیلتھ اتائیوں کیخلاف بھر پور ایکشن لیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں