قڈپٹی کمشنر اور مدثر قیوم ناہرا کا کوٹ لدھا میں زیر تعمیر پارک کا دورہ
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد اور سابق ایم این اے حاجی مدثر قیوم ناہر ا نے کوٹ لدھا میں زیر تعمیر پارک کا دورہ کیا، سی ای او کارپوریشن گوجرانوالہ قیصر امین وڑ ائچ ،کرامت علی بٹ بھی ہمراہ تھے ۔
کوٹ لدھا کے عوام نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا ۔ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے پارک وزٹ کے دوران یقین دہانی کرائی کہ یہ منصوبہ جلد از جلد مکمل ہو جائیگا ۔یہ پارک اہل علاقہ کے بچوں اور بڑوں کیلئے بڑی تفریح گاہ ہوگی۔