محرم الحرام میں سکیورٹی انتظامات مؤثر بنانے کا فیصلہ

محرم الحرام میں سکیورٹی انتظامات مؤثر بنانے کا فیصلہ

جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں:آر پی او

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر خرم شہزاد حیدر وڑائچ کی زیر صدارت چوتھی ریجنل کمانڈ کانفرنس، جرائم کے خاتمے اور محرم سکیورٹی پلان کا جائزہ لیا گیا ، ریجن میں جرائم کنٹرول، منشیات کے خلاف کارروائیوں اور محرم الحرام میں سکیورٹی انتظامات مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ، کانفرنس میں سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر غیاث گل خاں، ڈی پی او گجرات اختر فاروق،ڈی پی او نارووال نوید ملک،ڈی پی او حافظ آباد کامران حمید،ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد اور ڈی پی او منڈی بہا ئوالدین کامران عامرخان نے شرکت کی۔کانفرنس میں جنوری تا مئی 2026 کے دوران جرائم کی مجموعی صورتحال، جرائم کے رجحانات، عوامی شکایات کے بروقت ازالہ، کرائم مینجمنٹ سسٹم کی ٹائم لائنز پر عملدرآمد اور گزشتہ اجلاس کے مقابلے میں موجودہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

قتل، بلائنڈ مرڈر، اغواء برائے تاوان، ریپ، گینگ ریپ، چائلڈ ابیوز، ڈکیتی مع قتل، ڈکیتی، راہزنی، گاڑیوں کی چھیننے اور چوری، نقب زنی سمیت سنگین جرائم میں گرفتاریوں، چالان، ریکوری اور مقدمات کی پیشرفت کا تقابلی جائزہ پیش کیا گیا۔ آر پی او نے تمام ضلعی پولیس سربراہوں کو ہدایت کی کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں، عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں