سیالکوٹ:مختلف علاقوں میں کوڑے کے ڈھیر وبال جان
مکھی ، مچھر کی افزائش ، بدبو سے شہری ملیریا ، ہیضہ ،ہیپاٹائٹس میں مبتلا ہونے لگے
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا،ڈسٹرکٹ رپورٹر ) سیالکوٹ کی مختلف یونین کونسل کے علاقوں میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر، شہریوں کیلئے وبال جان بن گئے ۔ مچھرگوتی ،مکھیوں کی بہتات، بدبو اور تعفن کی وجہ سے علاقہ مکینوں ملیریا، ہیضہ، ہیپاٹائپس ودیگر بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ۔ سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے آفیسر و عملہ شہریوں کیلئے عذاب بن گیاغفلت ولاپرواہی اور ہٹ دھری کی وجہ سے نالیوں کی صفائی ستھرائی نہ ہونے کی وجہ سے متعدد علاقوں میں سیوریج کا گندا پانی گلیوں میں کھڑا ہونے رہنے لگا جس کی وجہ سے مچھر، مکھی ،گوت اوربدبو اور تعفن کی وجہ سے اہل علاقہ کا جینا محال ہوچکا ہے بچوں، خواتین اور بزرگوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ کوڑا کرکٹ اور سیوریج کی بدبو سے تعفن پھیل رہا ہے جس کی وجہ سے شہریوں، ملیریا،ہیضہ سمیت متعدد بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں۔ متعدد بار شکایات کے باوجود ایم پی ایز اور ڈپٹی کمشنر صفائی ستھرائی میں ناکام دکھائی دے رہے ہیں جبکہ سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو شکایات کا ازالہ کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں اور سی ای او، ایم ڈی، آپریشن منیجر ودیگر آفیسر دفاتر میں میٹنگ کرکے اعلی حکام کو سب اچھا کی رپورٹ ارسال کررہے ہیں۔