پنڈی بھٹیاں:روشاف اسد کی کتاب ’ کہانی نگر‘ کی تقریب رونمائی
پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار )معروف محقق اور مصنف پروفیسر اسد سلیم شیخ سابق پرنسپل گورنمنٹ گریجوایٹ کالج پنڈی بھٹیاں کی صاحبزادی روشاف اسد کی کتاب‘ کہانی نگر ’کی تقریب رونمائی گزشتہ روز پنڈی بھٹیاں کے نجی کالج میں ہوئی۔۔۔
جس میں مہمانان خصوصی کے طور پر ممتاز دانشور اور لکھاری فرخ سہیل گوئندی اور محقق و ادیبہ ڈاکٹر نسیم صحرائی نے شرکت کی جبکہ تقریب سے ملک تنویر احمدایڈیشنل سیشن جج اور پروفیسر رملہ صحرائی پرنسپل گورنمنٹ کالج برائے خواتین ستیانہ ڈاکٹر اقصیٰ زمان، شاہد عمران پنجابی شاعر محمد بشیر دیوانہ ماہر تعلیم خلیل الرحمن انجم نے خطاب کیا اور روشاف اسد شیخ کی کاوش کو سراہا۔