مہارت اور سکلز ہی کامیابی کی اصل بنیاد ہیں:منتظر مہدی

 مہارت اور سکلز ہی کامیابی  کی اصل بنیاد ہیں:منتظر مہدی

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا) سماجی و سیاسی رہنما منتظر مہدی نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں مہارت اور سکل پاور ہی اصل طاقت ہے اور نوجوانوں کو جدید مہارتوں کے حصول پر توجہ دینی چاہیے ۔

ای کامرس، فری لانسنگ اور آئی ٹی جیسے شعبوں میں مہارت حاصل کرکے نوجوان نہ صرف اپنی بلکہ ملک کی معیشت میں بھی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ کامیابی کیلئے مضبوط عزم، مسلسل محنت اور سیکھنے کا جذبہ ضروری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں