بجٹ میں ٹیکس ہدف میں اضافہ، کاروباری طبقے میں تشویش:راشد رفیق بھٹہ
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیرآباد چیمبر کے نائب صدر راشد رفیق بھٹہ نے وفاقی بجٹ 2026-27 کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً دو ہزار ارب روپے اضافی ٹیکس ہدف رکھا ہے۔
جس سے کاروباری طبقے اور عوام میں تشویش پائی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ مالی سال میں ٹیکس کا ہدف ساڑھے تیرہ ہزار ارب روپے تھا، تاہم وصولی تقریباً گیارہ ہزار دو سو پچاس ارب روپے رہی، جس سے دو ہزار دو سو پچاس ارب روپے کا خسارہ سامنے آیا۔