محنت کش کو قتل کرکے لاش کھیتوں میں پھینک دی،ملزم گرفتار

محنت کش کو قتل کرکے لاش کھیتوں میں پھینک دی،ملزم گرفتار

محنت کش معشوق کے مبینہ طور پر ملزم وارث کی بیوی سے ناجائز تعلقات تھے

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا) حافظ آباد کے نواحی گاؤں نسووال میں ایک شخص نے محنت کش کو قتل کرکے اس کی لاش کھیتوں میں پھینک دی۔ پولیس نے قتل کا سراغ لگاتے ہوئے ملزم کو چند گھنٹوں بعد گرفتار کرلیا۔ محنت کش معشوق کے مبینہ طور پر ملزم وارث کی بیوی سے ناجائز تعلقات تھے ، جس پر ملزم نے رات کے وقت اسے قتل کرکے نعش کھیتوں میں پھینک دی۔ صبح پولیس نے کھیتوں سے لاش برآمد کرکے تحویل میں لی اور تفتیش شروع کی تو وارث نامی شخص ہی قاتل نکلا، جسے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کامران حمید نے کہا کہ سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں