اسلامی تعلیمات پر عمل ہی دنیا و آخرت کی کامیابی :پیر محمد داؤد رضوی
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) آستانہ عالیہ قادریہ رضویہ زینت المساجد دارالسلام میں مفتی ابوداؤد محمد صادق قادری رضوی کی والدہ محترمہ کے سالانہ ختم شریف کی تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا پیر محمد داؤد رضوی نے کہا کہ اسلامی تعلیمات پر عمل ہی دنیا و آخرت کی کامیابی ہے‘مرحومہ نے اپنے ہونہار صاحبزادے کی ایسی اعلیٰ تربیت فرمائی کہ انہوں نے دنیا بھر میں دین اسلام کا پرچم سربلند کیا۔تقریب میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ یکم محرم الحرام کو خلیفئہ دوم حضرت سیدنا فاروقِ اعظمؓ کے یومِ شہادت کے طور پر سرکاری سطح پر منایا جائے ۔