کامونکے :چوری کی وارداتوں میں شہری مال و زر سے محروم
کامونکے (نامہ نگار)چوری کی وارداتوں میں شہری مال و زر سے محروم ہوگئے ۔
موڑ ایمن آباد غلہ منڈی شیخاں کے احتشام گھر کے باہر موٹر سائیکل کھڑی کرکے اندر چلے گئے تو نامعلوم چور ان کی غیر موجودگی میں موٹر سائیکل چوری کرکے لے گئے ۔ سلامت پورہ کے محمد فرید کے سیلون کے تالے توڑ کر نامعلوم چور قیمتی سامان لے گئے ۔ محلہ اسلام آباد کے حامد رضا کے کارخانے سے لاکھوں روپے کا کپڑا چوری ہوگیا۔ محمد عرفان کے گھر سے نامعلوم چور سائیکل اور قیمتی مرغا چوری کرکے فرار ہوگئے ۔