ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او سیالکوٹ کا امام بارگاہوں میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او سیالکوٹ کا امام  بارگاہوں میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) دوست محمد اور ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی نے محرم الحرام کے سلسلہ میں امام بارگاہوں کا دورہ کرکے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر سی سی ٹی وی کیمروں، سکیورٹی گارڈز، داخلی و خارجی راستوں، واک تھرو گیٹس اور دیگر حفاظتی اقدامات کو چیک کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام اور فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں