ڈی پی او گجرات اختر فاروق سے تاجروں کے وفد کی ملاقات

ڈی پی او گجرات اختر فاروق سے تاجروں کے وفد کی ملاقات

تاجر برادری محرم کے دنوں میں پولیس سے خصوصی تعاون کرے :ڈی پی او

گجرات (سٹی رپورٹر ،نامہ نگار )ڈی پی او اختر فاروق نے کہا ہے کہ گجرات کی تاجر برادری محرم الحرام کے دنوں میں انتظامیہ اور پولیس سے خصوصی تعاون کرے ، یکم محرم سے 10 محرم تک آپ کا تعاون مثالی ہونا چا ہیے ، سارا سال کاروبار چلتا ہے لیکن ان دنوں میں آپ کو صبر اور برداشت کا مظاہرہ کرنا ہو گا، امن وامان کے انتظامات مکمل کرنے میں کچھ تکلیف بھی ہو تو وہ برداشت کرنا ہو گی۔ جاوید بٹ، ندیم اکرم بٹ، خادم حسین سلیمی کی قیادت میں تاجر برادری کے نمائندہ وفد نے ڈی پی او اختر فاروق سے خصوصی ملاقات کی۔ جاوید بٹ نے بتایا سرکلر روڈ، خان بہادر پلازہ،اندرون شاہدولہ بازار، تمبل بازار، مقبرہ پانڈی شاہ، ٹی ایم اے مارکیٹ، فیصل گیٹ، فوارہ چوک، پرانا جی ٹی ایس چوک کے صدر اور دیگر عہدیدار جلوس کے ساتھ شامل رہیں گے ۔ خصوصی طور پر سیٹھ علی اصغر چیئرمین مر کزی انجمن تاجران کے آفس میں 10 محرم الحرام کو خصوصی لنگر، سبیل کا انتظام ہو گا۔ وفد نے ڈی پی او کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں