صوبائی وزیر منشا اللہ بٹ نے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کر دیا

 صوبائی وزیر منشا اللہ بٹ نے  ترقیاتی کاموں کا افتتاح کر دیا

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت منشا اﷲ بٹ نے یونین کونسل مظفر پور میں چوک شہاب پورہ، گلی چیئرمین نواز بھٹی والی اور روڑس روڈ میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر دیا ۔

 منشا اﷲ بٹ نے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام دیگر منصوبے مقررہ مدت کے اندر مکمل کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے سڑک کے ایک حصے میں ناقص میٹریل اور غیر تسلی بخش معیار کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر متعلقہ حصہ اکھاڑ کر دوبارہ تعمیر کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں