حافظ آباد :ضلعی انتظامیہ اور پو لیس کی امام بارگاہ میں فر ضی مشق

 حافظ آباد :ضلعی انتظامیہ اور  پو لیس کی امام بارگاہ میں فر ضی مشق

حافظ آباد (نامہ نگار ، نمائندہ دنیا)محرم الحرام کے دوران سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کے جائزہ کیلئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے امام بارگاہ وارڈ نمبر 1میں فرضی مشق کا انعقاد کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق اور ڈی پی او فواد احمد نے مشق کا جائزہ لیا۔ضلعی انتظامیہ،پولیس،ریسکیو 1122، سول ڈیفنس،محکمہ صحت سمیت دیگر محکموں کے اہلکاروں نے حصہ لیا اس موقعہ پر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بر وقت نمٹنے ،طبی امداد کی فراہمی ،آگ بھجانے اور لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی فرضی مشق کی گئی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں