انجمن کشمیریاں انٹرنیشنل فائونڈیشن کے زیر اہتمام بٹ برادری کا اجلاس

 انجمن کشمیریاں انٹرنیشنل فائونڈیشن  کے زیر اہتمام بٹ برادری کا اجلاس

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )آل پاکستان بٹ برادری ،انجمن کشمیریاں انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام وزیرآباد کے نجی میرج ہال میں بٹ برادری کے اتحاد، فلاح و بہبود اور سماجی ترقی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

 جس میں مقامی معززین، اوورسیز پاکستانیوں اور مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے بٹ برادری کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر انجمن کشمیریاں امریکہ ندیم عارف بٹ نے کہا کہ خاندانوں، قبیلوں اور برادریوں کی تقسیم محض ایک دوسرے کی شناخت اور پہچان کیلئے ہے تاکہ مستحق اور ضرورت مند افراد تک آسانی سے رسائی حاصل کی جا سکے۔ اور مدد کی جا سکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں