پاکپتن کے رہائشی کی سیالکوٹ سے لاش برآمد

 پاکپتن کے رہائشی کی  سیالکوٹ سے لاش برآمد

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ضلع پاکپتن کے رہائشی شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔

تھانہ رنگپورہ کے علاقہ غازی پور کے ایک گھر سے 40سالہ جمال دین کی لاش برآمد ہوئی ہے اطلاع دینے والے نے پولیس کو بتایا کہ جمال دین اسکا ملازم ہے جو صبح کام پر نہ آیا گھر پتہ کیا تو کمرے میں اسکی لاش پڑی تھی اس حوالے سے ترجمان پولیس سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایاکہ لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں