وزیر آ باد میں مون سون و پری فلڈ انتظامات کے حوالے سے اجلاس

وزیر آ باد میں مون سون و پری فلڈ  انتظامات کے حوالے سے اجلاس

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ / وزیرآباد نوید احمد کی زیرِ صدارت پری مون سون و پری فلڈ انتظامات، پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت واسا وزیرآباد کی جاری ترقیاتی سکیموں اور ادارے کی مجموعی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد، ایم ڈی واسا اور متعلقہ افسر وں نے نکاسی آب، صفائی ستھرائی، ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے انتظامات، مشینری کی دستیابی اور جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں ایس ڈی پی او وزیرآباد بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ مون سون سیزن سے قبل تمام پری فلڈ انتظامات بروقت مکمل کئے جائیں، نالوں اور ڈرینج سسٹم کی صفائی یقینی بنائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں