تعلیمی اداروں میں کرپشن برداشت نہیں کی جائیگی :وزیر تعلیم

تعلیمی اداروں میں کرپشن برداشت نہیں کی جائیگی :وزیر تعلیم

پر نسپل گورنمنٹ ویمن کالج لدھیوالہ سجیلہ رحمن کیخلاف کارر وائی کی یقین دہانیانکوائری رپورٹ دبانے کی کو شش پر سماجی رہنمائوں کی رانا سکندر سے ملاقات

لدھیوالہ وڑائچ ، عالم چوک (نامہ نگار ،نمائندہ خصوصی )لدھیوالہ وڑائچ کی فلاحی تنظیم کے وفد نے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات سے ملاقات کی ۔ بتایا گیا ہے کہ گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین لدھیوالہ وڑائچ کی بااثر پرنسپل سجیلہ رحمن کیخلاف 2رکنی انکوائری کمیٹی نے لگائے گئے کرپشن اور غیر اخلاقی رویہ کے الزامات ثابت ہونے پر انکوائری رپورٹ ڈائریکٹر کالجز گوجرانوالہ ڈویژن امان اللہ راٹھور کو جمع کر ا دی تھی جسے پرنسپل سجیلہ رحمن، ڈائریکٹر کالجز گوجرانوالہ سے ملی بھگت کر کے دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے جس پر لدھیوالہ وڑائچ کی فلاحی و سماجی تنظیم کے عہدیدار وں طیب احمد جٹ ، حاجی معراج دین مغل، سیٹھ افضل، سکندر جٹ، محمد عثمان، محمد قدیر امجد انصاری ایڈووکیٹ سمیت دیگر نے وزیر تعلیم پنجاب کو حقیقت سے آگاہ کیا جس پر وزیر تعلیم رانا سکندر نے وفد کو یقین دلایا کہ کالج میں تعلیم حاصل کرنے والی ہماری بہنوں بیٹیوں کی عزت نفس مجروح کرنیوالی پرنسپل کو سخت سزا دی جائیگی اور کالج میں ہونے والی کسی بھی قسم کی کرپشن کو برداشت نہیں کیا جائیگا اور کالج کی زمین پر دیوار بناکر قبضہ والی جگہ کو بھی واگزار کر ایا جائے گا ۔رانا سکندر حیات نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز بہنوں بیٹیوں کی عزت نفس کے تحفظ کیلئے بہت سنجیدہ ہیں طالبات کے ساتھ بدسلوکی اور زائد فیسیں وصول کرنے والی پرنسپل کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں