والدہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے انسان کیلئے عظیم تحفہ:احمد رضا شاہ
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )والدہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے انسان کیلئے عظیم تحفہ اور بے مثال نعمت ہے ،
ماں اپنی اولاد کی بہترین تربیت، محبت، شفقت اور قربانی کے ذریعے معاشرے کی تعمیر میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے ، ماں کی خدمت، اطاعت اور احترام ہر فرد پر لازم ہے اور والدہ کی دعا انسان کی کامیابی کا اہم ذریعہ بنتی ہے ۔ان خیالات کا سید احمد رضا شاہ نے حاجی یوسف مرحوم کی اہلیہ کے ایصال ثواب کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سہیل ریاض،وہاب ریاض، شفیق نمبردار،کاشف چاند بٹ،ملک وحید،اویس چیمہ، قاری غلا م مرتضیٰ،قاری غلام مصطفی،محمدنصرچٹھہ ودیگر نے بھی خطاب کیا۔