حافظ آباد:ڈسپوزل سٹیشن کسوکی روڈ پر جنریٹر نصب

حافظ آباد:ڈسپوزل سٹیشن  کسوکی روڈ پر جنریٹر نصب

حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دُنیا )کمشنر گوجرنوالہ محمد علی نے اپنے دورہ حافظ آباد کے دوران واسا ڈسپوزل کسوکی روڈ کا خصوصی وزٹ کیا۔

 ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق،ایم ڈی واسا بلال فیروز جوئیہ ، ڈی ایم ڈی مظفر عباس کی ہدایت پر ڈسپوزل سٹیشن کسوکی روڈ پر جنریٹر کو نصب کر دیا گیا جس پر مرکزی چیئرمین شاہین بلدیاتی فیڈریشن اسحاق کھوکھر کا کہنا ہے کہ اب بارش میں لائٹ جاتی تھی توموٹرز بند ہونے والا مسئلہ حل ہو گا اور شہر سے بر وقت بارش کے پانی کو نکالا جا سکے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں