خلفائے راشدین کے ایام سرکاری سطح پر منانے کا مطالبہ

خلفائے راشدین کے ایام  سرکاری سطح پر منانے کا مطالبہ

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)مولانا حامد اکرم رضوی نے کہا ہے کہ خلفائے راشدین کے ایام سرکاری سطح پر منائے جائیں تاکہ نئی نسل اسلام سے وابستہ ہو سکے ،

مرکزی جامعہ مسجد بڑے مینار والی، 30 فٹ بازار شاہین آباد میں شانِ سیدنا فاروق اعظم ؓ و شہادتِ سیدنا فاروق اعظم ؓکے عنوان سے اجتماع منعقد ہوا جس میں علما کرام، مشائخ عظام، سیاسی و سماجی شخصیات اور کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔مقررین نے خطابات میں سیدنا فاروق اعظم ؓکی اسلام کیلئے بے مثال خدمات، عدل و انصاف، شجاعت اور عشقِ رسول کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ ؓدوسرے خلیفہ راشدین اور حضور نبی کریم ؐکے انتہائی محبوب صحابی ہیں۔ مقررین نے مطالبہ کیا کہ خلفائے راشدین رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ایام کو سرکاری سطح پر منایا جائے اور ان مواقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا جائے تاکہ نئی نسل اپنے اسلاف کے کردار، سیرت اور اسلامی تعلیمات سے آگاہ ہو سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں