سمال چیمبر تاجروں ، صنعتکاروں کے مسائل حل کریگا :صدر
تنظیمی استحکام اور کاروباری برادری کی بہتر نمائندگی کیلئے عملی اقدامات کئے جائینگے
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر )سمال چیمبر کے نو منتخب صدر عاطف ربانی نے کہا ہے کہ سمال چیمبر کو ایک فعال، مضبوط اور کاروبار دوست ادارہ بنایا جائے گا جو چھوٹے اور درمیانے درجے کے تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے مؤثر کردار ادا کرے گااور مستقبل میں تنظیمی استحکام اور کاروباری برادری کی بہتر نمائندگی کیلئے عملی اقدامات کریگا اورمختلف ترقیاتی منصوبوں، تربیتی پروگراموں، کاروباری رہنمائی، سرکاری اداروں کے ساتھ روابط کے فروغ اور مقامی صنعت و تجارت کو درپیش مسائل کے حل کے لیے بھر پور کردار ادا کرے گا،انہوں نے مزید کہا کہ سمال چیمبر اراکین کے تحفظ، کاروباری سہولیات میں اضافے اور نئے سرمایہ کاری مواقع پیدا کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گا، ہم میڈیا سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ ہمارے مثبت کردار کو اجاگر کریں گے تا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے سمال چیمبراپنا کردار بخوبی نبھا سکے ، اس موقع پر سینئرنائب صدر غلام دستگیر بٹ، نائب صدر عثمان یوسف، حاجی صدیق بھٹی کے علاوہ ایگزیکٹو ممبران بھی موجو د تھے ۔