حافظ آباد:فون کا تنازع ، چھوٹے نے بڑا بھا ئی قتل کر دیا

حافظ آباد:فون کا تنازع ، چھوٹے نے بڑا بھا ئی قتل کر دیا

احمد نے تکرارپر زین کو چھری کے وار کرکے موت کے گھاٹ اتارا ، ملزم گرفتار

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا ، نامہ نگار)حافظ آباد کے علاقہ باقر ٹاؤن میں چھوٹے بھائی نے موبائل فون کے تنازع پر چھریوں کے وار کرکے بڑے بھائی کو قتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق احمدنامی نوجوان نے اپنے بڑے بھائی سے زین سے موبائل مانگا جس پر اس نے چھوٹے بھائی کو موبائل دے دیا۔کچھ دیر بعد بڑے بھائی نے احمد کو موبائل واپس کرنے کو کہا تو ان دونوں میں تکرار ہوگئی جس پر احمد نے کچن میں پڑی چھری کے وار کرکے بھائی کو قتل کردیا ۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتارکرلیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں