کرکٹ کے فروغ کیلئے لاہور قلندرز اور مسلم ہینڈ ز میں ایم او یو پر دستخط

کرکٹ کے فروغ کیلئے لاہور قلندرز  اور مسلم ہینڈ ز میں ایم او یو پر دستخط

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )لاہور قلندرز اور مسلم ہینڈز پاکستان کے درمیان نوجوانوں کی کھیل کے میدان میں بہتری کیلئے مفاہمتی یادداشت طے پا گئی ۔

 لاہور قلندرز کے سی ای او رانا عاطف اور مسلم ہینڈز کے کنٹری ڈائریکٹر ضیا النور نے لاہور میں تقریب کے دوران دستخط کئے ۔اس موقع پر امجد محمود صدیقی منیجر مسلم ہینڈز وزیرآباد، ریحان طاہر ،خالد محمود قریشی ،سید اویس شاہ بھی موجود تھے ۔یہ معاہدہ گراس روٹ لیول پر کرکٹ کے فروغ کی جانب سنگِ میل ثابت ہو گا ،شراکت داری کے تحت نوجوان کرکٹرز کی ٹیلنٹ ہنٹنگ، اعلیٰ معیار کی تربیت کے مواقع فراہم کیے جائیں گے ۔ یہ اقدامات وزیرآباد میں قائم نئے ہائی پرفارمنس سینٹر کے ذریعے انجام د ئیے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں