پیرو چک کا ٹرانسفارمر خراب ، پانی کی قلت ، صارفین کا احتجاج

 پیرو چک کا ٹرانسفارمر خراب ، پانی کی قلت ، صارفین کا احتجاج

پیرو چک کا ٹرانسفارمر خراب ، پانی کی قلت ، صارفین کا احتجاج 2روز سے شہری مشکلات کا شکار ، ایکسین حافظ عمران بشیر کی یقینی دہانی پر احتجاج ختم

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سب ڈویژن اکبر آباد کے افسر وں کی غفلت، نئی آبادی پیرو چک کا ٹرانسفارمر دو روز گزرنے کے باوجود ٹھیک نہ ہو سکا شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ، صارفین سراپا احتجاج بن گئے ،ایکسین حافظ عمران بشیر بیگ کی یقینی دہانی پر احتجاج ختم کر دیا گیا ۔ سب ڈویژن اکبر آباد پیرو چک فیڈر کے محلہ نئی آبادی میں لگایا جانے والا 50 کے وی کا ٹرانسفارمر دو روز قبل خراب ہو گیا تھا جو گیپکو کو بار بار شکایت کرنے کے باوجود ٹھیک نہ ہو سکا جس پر شہریوں خواتین بچوں نے شدید احتجاج کیا اور کہا کہ قیامت خیز گرمی پڑ رہی ہے لیکن گیپکو افسر وں اور اہل کاروں کے سر پر جوں تک نہیں رینگ رہی، شہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں ۔ مظاہرین نے بتایا کہ اس محلے کیلئے 50 کے وی کا ٹرانسفارمر ٹرانسفارمر لگایا گیا تھا لیکن سب ڈویژن اکبر آباد کے عملہ کی ملی بھگت سے غیر قانونی طریقے سے سینکڑوں صارفین کو کنکشن د ئیے گئے جس کی وجہ سے یہ ٹرانسفارمر آئے روز خراب ہو جاتا ہے ،100کے وی کا ٹرانسفارمر منظور ہونے کے باوجود نہیں لگایا جا رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں