نویں ، دسویں محرم کیلئے صفائی پلان ، عملہ کی چھٹیاں منسوخ

نویں ، دسویں محرم کیلئے صفائی پلان ، عملہ کی چھٹیاں منسوخ

نویں ، دسویں محرم کیلئے صفائی پلان ، عملہ کی چھٹیاں منسوخ جلوسوں کے روٹس اور امام بارگاہوں، قبرستانوں کے اطراف صفائی کی ہدایت

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر )سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے نویں اور دسویں محرم الحرام کیلئے صفائی ستھرائی کا خصوصی پلان جاری کردیا، 9اور 10محرم الحرام کے روز افسر وں وعملہ کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں اور گوجرانوالہ ڈویژن کے چاروں اضلاع کے کنٹریکٹرز کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صفائی آپریشن معمول کے مطابق جاری رکھا جائے ، تمام ورکرز اور آپریشن کی گاڑیوں کو پوری استعداد کے مطابق بروئے کار لایا جائے ، گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی طرف سے شہر بھر کی تمام جلوسوں کے روٹس اور امام بارگاہوں، قبرستانوں، مساجد کے اندر اور اطراف میں صفائی کے بہترین اقدامات اور انتظامات کئے جائیں گے آپریشن میں عملہ کے ساتھ ساتھ گاڑیاں آپریشن میں حصہ لیں گی تاکہ عزا داران کو مذہبی اور عقیدت و احترام اور مقدس مہینے میں شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے اور شکایات کے ازالے کیلئے ہیلپ لائن 1139اور ٹال فری نمبر 080011155 پر رابطہ کریں۔ اس کے علاوہ گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ہیلپ لائن، ورکشاپ اور لینڈ فل سائٹ بھی ہمہ وقت آپریشنل رہیں گی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں