سیالکوٹ :گیس ریفلنگ کے دوران آتشزدگی، 3افراد زخمی

سیالکوٹ :گیس ریفلنگ کے دوران آتشزدگی، 3افراد زخمی

سیالکوٹ :گیس ریفلنگ کے دوران آتشزدگی، 3افراد زخمی ریسکیو 1122نے آگ پر قابو پایا، زخمیوں کو علامہ اقبال ہسپتال منتقل کر دیا گیا

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )کوٹلی بہرام موڑ سیالکوٹ میں گیس سلنڈر ریفلنگ کے دوران آتشزدگی، 3 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے ۔گزشتہ رات کوٹلی بہرام میں گیس سلنڈر کی دکان پر ریفلنگ کے دوران گیس لیک ہونے کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں آگ بجھانے کی کوشش میں 3افراد جھلس کر زخمی ہو گئے ۔ ریسکیو 1122 سیالکوٹ نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا اور زخمیوں 31 سالہ حسن ، 60 سالہ ملک اکرم اور 17 سالہ فاروق کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے علامہ اقبال میموریل ہسپتال منتقل کر دیا۔فائر فائٹنگ آپریشن 20 منٹ میں مکمل کر لیا گیا جبکہ قیمتی سامان کو مزید نقصان سے بچا لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں