نوشہرہ :ماڈل بازار منصوبے کے مطابق مکمل کرنے کا مطالبہ

نوشہرہ :ماڈل بازار منصوبے کے مطابق مکمل کرنے کا مطالبہ

نوشہرہ :ماڈل بازار منصوبے کے مطابق مکمل کرنے کا مطالبہ حیدریہ چوک پر منصوبہ ختم کرنے کی اطلاعات، تاجروں اور شہریوں میں بے چینی

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خوبصورت پنجاب پروگرام کے تحت سٹی نوشہرہ ورکاں میں ماڈل بازار بنایا جا رہا ہے جس بارے 2جون 2025کو اس وقت کے اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیرزادہ نے صحافی برادری اور تاجر رہنماؤں کو بریفنگ دی ، تقریب میں لیگی رہنماؤں حاجی مدثر قیوم ناہرا سابق ایم این اے اور عبدالرحمن گجر سابق ایم پی اے بھی موجود تھے ۔ بریفنگ میں بتایا گیا تھا کہ ماڈل بازار تھانہ والا چوک سے چونگی کڑیال تک بنے گا جس میں کڑیال روڈ سے ملحقہ اُردو بازار، محمدیہ مسجد والا بازار، ٹھیکیدار صدیق روڈ اور متہ روڈ بھی شامل ہونگے جس کیلئے 18کروڑ 70لاکھ روپے کا فنڈ منظور ہوا ہے ماڈل بازار چوک حیدریہ تک مکمل ہو چکا ہے ۔شہریوں کا مطالبہ ہے کہ باقی ماندہ کڑیال روڈ سے چونگی کڑیال تک، اُردو بازار، محمدیہ مسجد والا بازار، ٹھیکیدار صدیق روڈ اور متہ روڈ پر ماڈل بازار کی تعمیر جلد از جلد مکمل کی جائے نکاسی آب کیلئے حیدریہ چوک، شمعون چوک میں پلیاں بنائی جا ئیں اور رات کے وقت روشنی کا معقول انتظام بھی کیا جائے ۔بریفنگ میں بتایا گیا تھا کہ د کانوں کے بورڈ اور شیڈ بھی سرکاری خرچ پر لگائے جائیں گے مگر اب لاگت د کانداروں سے وصول کی جا رہی ہے یہ بھی خبریں گردشِ کر رہی ہیں کہ یہ منصوبہ تھانہ چوک سے حیدریہ چوک پر ختم کیا جا رہا ہے جس سے تجارتی اور عوامی حلقوں میں بے چینی اور تشویش پائی جاتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں