میونسپل کمیٹی لدھیوالہ میں نا درا کا ون ونڈو کائونٹر فعال

 میونسپل کمیٹی لدھیوالہ میں  نا درا کا ون ونڈو کائونٹر فعال

لدھیوالہ وڑائچ،عالم چوک (نامہ نگار، نمائندہ خصوصی )میونسپل کمیٹی لدھیوالہ میں شہریوں کی سہولت کیلئے نادرا کا ون ونڈو کا ئونٹر آپریشنل کر دیا گیا۔۔۔

جہاں مختلف دستاویزات کے متعلق خدمات فراہم کی جائیں گی۔ بتایا گیا ہے کہ ون ونڈو کا ئونٹر پر شہری ب فارم ، ایف آر سی ،ڈس ایبل پرسن سرٹیفکیٹ اور شناختی کارڈ کی تجدید سمیت دیگر نادر ا سہولیات حاصل کر سکیں گے ۔اسسٹنٹ کمشنر صدر فیصل مجید نے بتایا اب بزرگ افراد خواتین ،طلبہ اور خصوصی افراد کو ضروری دستاویزات کی تجدید کر انے کیلئے گوجرانوالہ شہرجانے کی ضرورت نہیں رہے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...